پی سی بی ڈومیسٹک: 29 بائولرز کا ایکشن مشکوک، 16 پر پابندی عائد

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ڈومیسٹک کرکٹ میں 29 بائولرز کا بائولنگ ایکشن مشکوک نکلا، 16 بائولرز پر پابندی لگا دی گئی۔ آدھے سے زائد بائولرز کیخلاف دوسری بار شکایت ہوئی تھی۔ ڈائریکٹر آف ڈومیسٹک انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کریک ڈائون سعید اجمل پر پابندی لگنے کے بعد کیا گیا ہے۔ پابندی کا شکار بائولرز کو ڈومیسٹک میں بھی کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام بائولرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے تاکہ ان پر کام کیا جا سکے۔ بائولنگ ایکشن درست کرنے کیلئے پی سی بی نے بائیو مکینکس لیبارٹری تجزیہ کا فیصلہ کیا ہے سعید اجمل ساتویں پاکستانی بائولرز تھے جن کے ایکشن پر شک ظاہر کیا گیا۔ کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، شبیر احمد، محمد حفیظ، ریاض آفریدی، شعیب ملک اور شعیب اختر بھی شامل تھے۔سعید اجمل کی جگہ 2 سپنرز عاطف مقبول اور عدنان رسول کو زیر غور لیا گیا ہے کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سعید اجمل کیلئے دعائیں ساکھ ہیں وہ جلد ایکشن سے کلیئر ہوں اور ورلڈ کپ کیلئے تیار ہو سکیں۔ سعید اجمل دنیا کے بہترین سپنرز ہیں۔ میں ان کے لیے دعا کروں گا ہمیں ان کے بغیر بھی تیار رہنا ہے اگر کوئی کھلاڑی نہ کھیل سکے صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعید اجمل دنیا کا بہترین سپنر ہے۔

ای پیپر دی نیشن