نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں، ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کو اس ملک کے عام شہریوں کی جانیں جانے کا باعث قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی سرکاری سطح پر مذمت کی اور انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا، اقوام متحدہ میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے علاوہ، انسانی حقوق کونسل کے تمام ممبر ملکوں نے ان حملوں کی مذمت کی، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ممبر ممالک ہیں جن کا کام دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مواد کی نشاندہی کرنا ہے۔ 41 ارکان نے مذمت کی ہے۔ واضح رہے ایک روز قبل بھی پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان پر امریکی ڈروں حملے میں11 افراد مارے گئے۔ پاکستان میں سال 2004سے اب تک 400کے قریب ڈرون حملے ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں: اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل
Sep 26, 2014