عمران سسٹم میں آ جائیں ان کیلئے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دونگا : خورشید شاہ

اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے عائد الزامات کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی میں سینیٹر رضا ربانی کی بطور وکیل خدمات حاصل کرینگے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی کارروائی میں سنیٹر رضا ربانی کی بطور وکیل خدمات حاصل کریں گے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس مل جائے گا۔ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے ایک سوال کے جواب میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہاکہ وہ سالانہ 25 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہیں، اقوام متحدہ جانے سے پہلے مشاورت نہیں کی، وزیراعظم کے دورہ امریکہ کےلئے دعاگو ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان تصدیق کےلئے نہ آئیں تو سپیکر استعفے منظور نہ کریں۔ انہوں نے کہا جو شخص خود کہتا ہے وزیراعظم بناﺅ وہ غریب کی بات کیسے کریگا؟ ہو سکتا ہے کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی بہتر وزیراعظم ہوں، عمران خان سسٹم میں تو آئیں ہو سکتا بہتر اپوزیشن لیڈر ہوں۔ عمران خان کےلئے قائد حزب اختلاف کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کےلئے محفوظ راستہ عید قربان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہاکہ اگر گورنر پنجاب یا کوئی اور لندن سازش میں شریک ہے تو یہ (ن) لیگ کا معاملہ ہے، میں نے میاں صاحب کو کہا تھا کہ اپنی صفوں میں آستین کے سانپ ڈھونڈ لینا۔ جن کو اپنے کارکنوں سے بدبو آتی ہو وہ غریب کی کیا بات کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...