پشاور: سابق ایس پی سی آئی ڈی قاتلانہ حملہ میں زخمی

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ حیات آباد فیز ون میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے سابق ایس پی سی آئی ڈی حیات خان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سابق ایس پی حیات خان کسی کام کی غرض سے باہر جا رہے تھے۔ سیکٹر ڈی 5 فیز 1 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کر دی ایک گولی ان کے سر میں لگی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
حملہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...