لاہور(آن لائن)کرپشن الزامات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رانا مشہود سے سخت ناراض ہوگئے اور پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی مدعو نہ کیا ۔جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کرپشن الزامات کی بنیاد پر شہباز شریف نے رانا مشہود کو کابینہ کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا جبکہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شمولیت کی لسٹ میں بھی رانا مشہود کا نام درج نہیں تھا ۔اس حوالے سے رانا مشہود نے کہا کہ وہ اسلام آباد مےں موجود ہیں اس لئے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے حالانکہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
شہباز شریف/ناراض