ملتان (جنرل رپورٹر + ثناءنیوز) مخدوم جاوےد ہاشمی نے کہا ہے کہ سپےکر قومی اسمبلی کا تحرےک انصاف کے استعفے قبول نہ کرنا غےر آئےنی ہے تاہم انکا ےہ عمل درست ہے کہ وہ اےک اےک کرکے سب ارکان قومی اسمبلی سے پوچھےں کہ کےا وہ اپنے ضمےر کے مطابق استعفے دے رہے ہےں ےا کسی کے دباﺅ پر۔ دھرنے دے کر عمران خان کی قےادت پر شب خون مارا گےا اور بہت سے لوگ عبوری وزےراعظم کا حلف اٹھانے کےلئے لندن اور پےرس سے ٹائیاں بھی منگوا چکے تھے۔ پےشگوئی کرتا ہوں کہ شاہ محمود قرےشی عمران خان سے جلسوں سمےت قومی حلقوں مےں وہ وہ کام کروائےں گے جس سے پی ٹی آئی کے نظرےاتی کارکن الاماں اور الحفےظ کی صدائےں بلند کرےں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پرےس کانفرنس کے موقع پر کےا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کو بند گلی مےں دھکےلا جارہا ہے۔ شاہ محمود قرےشی اور ن لےگ سے مک مکا ہو چکا ہے ےہ سب کے استعفے دلوائے گا مگر اپنا استعفیٰ نہےں دے گا۔ عمران خان ےہ سوچ سمجھ کر ملتان تشرےف لائےں کہ وہ کس کے لئے ووٹ مانگنے جارہے ہےں شاہ محمود قرےشی تو اپنی گدی بچانے کےلئے عمران خان کو قربان کر دےں گے تاہم ملتان آمد پر عمران خان کو دل کی گہرائےوں سے خوش آمدےد کہوں گا۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ مہران بنک سےکنڈل مےں پاکستان کے تمام لےڈروں نے پےسے لےے صرف اےک جاوےد ہاشمی ہی اےسا شخص تھا جس نے ےہ پےسے نہےں لےے مشرف دور مےں نےب سمےت تمام تحقےقاتی اداروں نے زور لگا کر دےکھ لےا آج بھی کوئی مجھ پر پائی بھی ثابت کر دے تو الےکشن کےا سےاست ہی چھوڑ دوں گا۔ ثناءنیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں عمران خان کے لئے اب بھی عزت ہے کیونکہ ملک کے لئے ان کی نیت اچھی ہے، وہ ملک کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تاہم انہیں آستینوں کے سانپ سے جان چھڑانا ہوگی۔
جاوید ہاشمی