نیب سرکاری اداروں کی مجرمانہ غفلت پر ذمہ داروں کو شامل تفتیش کرے گا

Sep 26, 2014

اسلام آباد (نامہ نگار) نیب نے متعدد سرکاری اداروں کی متنبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی مجرمانہ غفلت پر ذمہ داروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سی ڈی اے، ایس ای سی پی، آر ڈی اے، پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، نیب کو متعدد سرکاری اداروں کیخلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ سی ڈی اے کیخلاف سب سے ذیادہ شکایات تھیں، سی ڈی اے کو کہا گیا ہے جن جن ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو این او سی جاری کیا گیا ہے انکی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالی جائیں، این او سی کے اجراء سے قبل تمام ضروری لوازمات پورے کئے جائیں، نیب کا انٹیلی جنس ونگ بھی سی ڈی اے کے ایسے افسر جو ہاؤسنگ سوسائٹیوں یا پراپرٹی کے دیگر معاملات میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں پر نظر رکھے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کو بھی کسی کمپنی کی رجسٹریشن سے قبل تمام ضروری لوازمات پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں