اسد عمر کا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے باوجود سرکاری گاڑی استعمال کرنے کا انکشاف

Sep 26, 2014

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے باوجود سرکاری گاڑی استعمال کرنے کا انکشاف ۔تحریک انصاف کے رکن کا موقف ہے کہ سپیکر گاڑی کی واپسی کا لکھ کر دیںاسی وقت واپس کردوں گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف ہوا کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے باوجود سرکاری  گاڑی استعمال کررہے ہیں ۔بحیثیت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار ان کے زیر استعمال سرکاری گاڑی ہے ۔اسد عمر کو گاڑی کے لئے ماہانہ360 لیٹر پٹرول دیا جاتا ہے ۔دوسری جانب اسد عمر کا موقف ہے کہ استعفوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

مزیدخبریں