ہائیکورٹ نے تمام سیاسی کارکنوں کی نظربندی کالعدم قرار دیدی، رہا کرنے کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاسم خان نے تمام سیاسی کارکنوں کی نظربندی کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم د یا ہے۔ عدالت کے روبرو عوامی تحریک کے وکیل اور دیگر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے تین ایم پی او کا سہارا لے کر عام کارکنوں کو نظر بند کر دیا جو عدالتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وکلاء نے عدالت سے نظر بندیاں ختم کرنے اور نظر بند کارکنوں کو معاوضہ کی ادائیگی کی استدعا کی۔ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پانچ سو بیس کارکنوں کو رہاکر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی ائیرپورٹ پر توڑ پھوڑ کے واقعہ میں ملوث چھتیس کارکنوں کو رہا کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظربند سیاسی کارکنوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی فیصلے میں حکم جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...