کراچی (ثناء نیوز) بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے سندھ اسمبلی کے سامنے درخت پر چڑھ کر احتجاج کیا۔ اجلاس اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں جاری تھا اس دوران ایک شخص علی شیر، جس کا تعلق نواب شاہ سے بتایا جاتا ہے ، سخت سکیورٹی کے باوجود اسمبلی بلڈنگ کے پاس پہنچ گیا اور احتجاج کے طور پر درخت پر چڑھ گیا۔ یہ شخص مسلسل چلاتا رہا میں نوکری کے لئے درخواستیں دے دے کر تنگ آگیا ہوں۔ میرا خاندان فاقہ کشی کا شکار ہے۔ حکومت نے میری کوئی مدد نہیں کی اس لئے احتجاجاً میں درخت سے چھلانگ لگادوں گا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے چھلانگ لگانے سے منع کیا لیکن اس نوجوان نے پولیس والوں کی بات کو رد کرتے ہوئے پہلے اپنے کاغذات نیچے پھینکے اور پھر خود درخت سے چھلانگ لگادی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
سندھ اسمبلی کے سامنے بیروزگار شخص نے درخت سے چھلانگ لگا دی، زخمی
Sep 26, 2014