گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نندی پور پاور پراجیکٹ کی حفاظتی باڑ پار کرنے والے مشتبہ شخص کو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی پر معمور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے دوران گشت ایک شخص کو پاور پراجیکٹ کی حفاظتی حد پارکرتے ہوئے حراست میں لے لیا علم ہونے پر اعلیٰ پولیس افسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ بعدازاں مشتبہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس حراستی شخص کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کر تی رہی، معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ شخص کا نام احمد ولد اللہ وسایا ہے جس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے ۔