پشاور ہائیکورٹ: 17 لاپتہ افراد کے مقدمات میں محکمہ دفاع، وزارت داخلہ، آئی جی ایف سی کو نوٹس

Sep 26, 2014

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے صوبے بھر سمیت فاٹا سے لاپتہ افراد کیس میں محکمہ دفاع اور وزارت داخلہ سمیت آئی جی ایف سی کو نوٹس جاری کر دیا جب کہ 24کیسوں کو ایڈیشنل رجسٹرار کو ریفر کر دیا۔ چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منظور حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سترہ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے مہمند ایجنسی سے لاپتہ ہونیوالے شہری شاہ عالم کے بارے میں عدالت کو بتایا گیا کہ اسے غیر قانونی طور پر ایف سی نے گرفتار کیا ہے اور غلنئی انٹرمنٹ سنٹر میں رکھا گیا ہے جبکہ ایک مرتبہ ملاقات بھی ہوئی ہے تاہم اس پر کوئی جرم نہیں جس پر دو رکنی بنچ نے آئی جی ایف سی کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کردیا تیراہ سے تعلق رکھنے والے شینک خان اور گل ربانی کیس جنہیں سال 2013ء میں صدہ سے اٹھایا گیا تھا میں وزارت داخلہ و دفاع کو نوٹس کردیا گیا جبکہ موسی زئی سے لاپتہ ہونیوالے شہری جسے رنگ پشاور سے اٹھایا گیا تھا میں سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئر ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس جاری کردیا کیا۔

مزیدخبریں