لاہور(خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاںمنظور وٹو نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے حقائق پر مبنی بیان دیا ہے بلاول بھٹو زرداری اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے لیڈروں ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی سوچ کو آگے لے کر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری دونوں ایسے لیڈر ہے جن کی ذات پر کوئی داغ نہیں ہے تمام سیاسی جماعتوں کو خاص طور پر اپوزیشن کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔