پاکستان پناہ گزینوں کوسیاسی ہتھیارکے طور پراستعمال کررہاہے ،افغانستان کی ہرزہ سرائی

Sep 26, 2016

کابل(اے این این )افغانستان نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کوسیاسی ہتھیارکے طورپراستعمال کررہاہے ۔افغان پارلیمنٹ کے ایوان بالا(مشرانوجرگہ) میں اظہارخیال کرتے ہوئے پنا ہ گزینو ں کے بارے میں وزیرسیدحسین علمی بلخی نے کہاکہ سیاسی مسائل اورپاکستان اورافغانستان کے تعلقات کے باعث پاکستان میں ہمارے پناہ گزین متاثرہوئے ہیں سیاسی سطح پرپاکستان کاافغان پنا ہ گزینوں کے خلاف رویہ انتہائی تلخ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان سے روزانہ کی بنیاد پرتقریباًآٹھ ہزارپناہ گزین افغانستان واپس آرہے ہیں اگرچہ حکومت کی طرف سے پنا ہ گزینوں کی آبادکاری کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں لیکن یہ کوششیں کافی نہیں تاہم انہوں نے کہاکہ ان کی وزارت اس چیلنج سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے گی ۔اس سے پہلے مشرانوں جرگہ کے ارکان نے افغانستان واپس آنے والے پناہ گزینوں کے معاملے پراشرف غنی حکومت کوتنقیدکرنشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پناہ گزین واپس آرہے ہیں اورحکومت ان کی آبادکاری میں ناکام ہوگئی ہے ۔

مزیدخبریں