لکھنو (اے این این) بھارتی ریاست اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بھوجن سماج پارٹی کی رہنماءمایاوتی نے نریندرمودی کوناکام وزیراعظم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ مودی پاکستانی حکومت کو عوام پرتوجہ دینے کے اچھے مشورے دینے کے بجائے اپنے ملک پرتوجہ دیں ،۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مایاوتی نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی پاکستان کی حکومت کواپنے عوام کی بہتری پرتوجہ دینے کے اچھے مشورے دیتے ہوئے اپنے گریبان بھی جھانک لیں۔بھارت کے عوام ان کی حکومت سے سخت نالاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اوڑی حملہ مودی سرکارکی ناکامی ہے مودی مستقبل میں ایسے واقعات رونماہونے سے روکنے کے لئے طویل مدتی پالیسی وضع کرنے کے بجائے لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار گزشتہ تین ماہ سے کشمیرکی صورتحال قابونہیں پاسکی جس پربھارت کے عوام کوتشویش لاحق ہے مودی سیاسی مقاصدکےلئے جذباتی لحاظ سے لوگوں کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مایا وتی