”بھارت مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے “

Sep 26, 2016

لاہور(خصوصی نامہ نگار )مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امام بارگاہ گلستان زہرہ لاہور میں تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں لاہور اور گرد و نواح کی ماتمی سنگتوں اور مرکزی جلوسوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکر ٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ عزاداری کے دفاع کیلئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ اس سال کا محرم الحرام اب تک کا پر امن محرم ہوگا۔ جنرل آغا مبارک موسوی علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ بھارت کے درندہ صفت وزیر اعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے بزدلانہ کاروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کے لئے اپنی جانیں دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزیدخبریں