راولپنڈی (نیٹ نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی ٹیکسلا میں آج ضمنی انتخاب ہو گا، پولنگ کے سامان کی ترسیل پولیس کی نگرانی میں مکمل کرلی گئی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 714 ہے، جن میں خواتین رجسٹرڈ ووٹر 90 ہزار 13 ہیں، ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں 167 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کی ذمہ داری فوج اور رینجرز کے سپرد ہے جو تمام پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے، پی پی 7 کی نشست ایم پی اے کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
ضمنی الیکشن