تحریک انصاف کی رائے ونڈ مارچ کیلئے تیاریاں جاری پشاور: پی ٹی آئی کی ڈنڈابردار فورس تیار‘ جلسے میں اسلحہ کی نمائش

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی رائے ونڈ مارچ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ مارچ کیلئے پشاور میں پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی گئی۔ ایم پی اے فضل الٰہی نے کہا ہے کہ فورس میں ایک ہزار کارکن شامل ہیں جو ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں فضل الٰہی کے جلسے میں اسلحے کی کھلے عام نمائش کی گئی۔ نوجوانوں نے سرعام اسلحہ اٹھایا ہوا تھا۔ فضل الٰہی نے کہا جو بھی سامنے آنا چاہتا ہے‘ آکر دیکھ لے۔اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق اسلام آباد سے تحریک انصاف کے ٹائیگرز کو 30 ستمبر کے رائیونڈ مارچ کیلئے پارٹی نے شناختی کارڈ جاری کردیئے۔ ٹائیگر فورس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ فورس رائیونڈ مارچ کے قافلوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور مسلم لیگ ن کی کسی بھی مزاحمت پر ایکشن میں آئے گی۔
ڈنڈا بردار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...