اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدنی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ اٹھایا۔ مدنی نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی بان کی مون کو آگاہ کیا۔ مدنی نے مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور بھارتی کا اندرونی معاملہ نہیں بان کی مون نے اس موقع پر کہاکہ دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے۔ مدنی نے میانمار میں روہنگیا کمیونٹی کے مسئلہ پر روشنی ڈالی۔ بان کی مون نے کہا او آئی سی کو مسلم ممالک میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔
عیاد امین/ بانکی مون