سان ہوز (اے پی پی) لاطینی امریکی ملک کوسٹاریکا میں واقع توریابلا آتش فشاں متحرک ہو گیا ہے۔ دارالحکومت سان ہوز سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس پہاڑ سے راکھ اور دھواں اٹھنا شروع ہو گیا ہے جو کہ چار گھنٹے جاری رہا جس کی وجہ سے فضا آلودہ ہو گئی ہے۔ حکام نے سان ہوز کے ہوائی اڈے کو بند کر دیا ہے جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کوسٹاریکا میں چھ ایسے آتش فشاں ہیں جو کہ متحرک ہیں جن میں متعلقہ پہاڑ بھی شامل ہے۔
آتش فشاں