لاہور (این این آئی) بھارت کے حاضر سروس فوجی جہاں جنگ کے خوف سے چھٹی لیکر گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں‘اس کے برعکس پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے ہم نے اپنی طرف سے تیاری کر رکھی ہے اور اپنے ادارے کی طرف سے کسی بھی کال آنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اگر دشمن جارحیت کا ارتکاب کرتا ہے اور ہمیں ہمارے ادارے کی طرف سے کال نہیں بھی آتی تب بھی ہم ہر محاذ پر لڑنے کیلئے تیار ہیں اور ہم گھر سے شہادت کا جذبہ لیکر نکلیں گے۔ ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کا کہنا ہے کہ پاک افواج کی صلاحیتوں اور بہادری کا کوئی مقابلہ نہیں۔ اگر دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے ناکوں چنے چبوا دیں گے۔
ریٹائرڈ فوجی
پاکستان میں ریٹائرڈ جوان بھی لڑنے کو تیار بھارتی حاضر سروس فوجی چھٹیاں لینے لگے:
Sep 26, 2016