کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ائر چیف مارشل سہیل امان نے ہائی مارک مشقوں کے دوران آپریشنل ائربیس کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ائرچیف نے آپریشنل طیاروں اور تربیت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی مشقوں میں حصہ لینے والے کومبیٹ کریو سے بھی ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کو فضائی مشقوں ہائی مارک پر بریفنگ دی گئی۔ ائرچیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی سالمیت کا ہر قیمت پرحفاظت کی جائے گی۔ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ فضائیہ کا ہر فرد پاک سرزمین کی حفاظت کو اپنا ایمان سمجھتا ہے۔
ائرچیف