قوم جانتی ہے کہ عمران خان کس کے ایجنڈے بھارت کو ٹرٹر کرنے کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہئے۔ فضل الر حمن

Sep 26, 2016

ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ دشمن سرحدوں پر صف آرا ہے ان حالات میں قومی وحدت کی ضرورت ہے، قوم نے قومی وحدت کو سبوتاژ کرنے والوں کی سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے۔ دھرنے کی سیاست کرنے والے اسلامی تہذیب کو ختم کر کے یہاں مغر بی تہذیب لا نا چاہتے ہیں۔ سرگودھا میں ڈویژنل ورکرز کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر بھا ر ت دنیا بھر میں تنہا ہو گیا ہے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اس بات کو تسلیم کر چکی ہے کہ کشمیر متنازعہ ہے، وہاں کے عوام کی رائے ہی کشمیر کے مسئلے کا حل ہے۔ کشمیر کمیٹی کا اہم اجلاس 27 ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں کشمیر کی تازہ صورت حال پر بات ہو گی۔ پاکستان بھارت جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت کو ٹرٹر کرنے کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہئے۔ بھارتی وزیراعظم کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، وزیراعظم میاں محمد نوا ز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں سب سے زیاد ہ وقت کشمیر کو دیا۔ کنونشن سے مولاناعبدالغفور حےدری،مفتی شاہد مسعود، مولانا نور محمد ہزاروی، مولانا محمد اکرم طوفانی، مولانا عطاءاللہ بندیالوی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ساری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے اسلامی تہذیب کو مغربی تہذیب میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ملک اور اس کی بقا سب سے پہلے ہے اس کے بعد ہمارے داخلی مسائل ہیں، اس وقت ہماری سرحدوں پر دشمن صف آر ہے ، ایسی صورت حال میں ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک قوم کا تصور پیش کرنا چاہئے، بھارت سے جنگ کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے حالات نہیں، بھارت کی طرف سے جنگ کی فضا بنائی گئی تھی لیکن اب وہ خود بھی اس سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم کو صبر سے کام لیتے ہوئے سخت الفاط استعمال نہیں کرنے چاہئیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن صف آرا ہے، ہمیں بھی قومی وحدت کا ثبوت دینا ہو گا۔
فضل الرحمن

مزیدخبریں