لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغین کا اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مختلف نشستوں کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عزیزالرحمن جالندھری، مرکزی رہنما مولانا اﷲ وسایا نے کی۔ اجلاس میں مولانا محمد اسماعیل‘ مولانا عزیزالرحمن‘ مولانا قاضی احسان احمد‘ مولانا محمد طیب فاروقی‘ مولانا توصیف احمد‘ مولانا مختار احمد سمیت کئی ایک مبلغین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ۷ستمبر ۴۷۹۱ءکے تاریخ ساز فیصلہ کے حوالہ سے ملک بھر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اجتماعات، کانفرنسوں، سیمینارز، کنونشنز کی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا۔