لاہور (پ ر) آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف کے سجادہ نشین خواجہ صوفی کرنل (ر) محمد عظمت اللہ شاہ مختصر علالت کے بعد برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک ہفتہ قبل علالت کے باوجود تبلیغی دورے پر برطانیہ گئے تھے۔ مرحوم کی تدفین آبائی علاقے نقیب آباد ضلع قصور میں ان کے والد صوفی نقیب ا ﷲ شاہ کے پہلو میںہو گی۔ آپ کی تعلیمات اور تبلیغ سے متاثر ہو کر سینکڑوں غیرمسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔