لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 30ستمبر کا رائیونڈ مارچ نوشتہ دیوار ہے جسے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔ عوام حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف دیوانہ وار باہر نکلیں گے اور انتظامیہ یا کسی گُلو بٹ نے گڑھ بڑھ کی کوشش کی تو عمران خان کے متوالے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔
30 ستمبر کا رائیونڈ مارچ نوشتہ دیوار ہے: شعیب صدیق
Sep 26, 2016