اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں مختلف جہگوں پر 100 مقامات پر سونے اور تانبے کے ذخائر بارے معلومات سامنے آئی ہیں یہ مقامات ملک کے چاروں صوبوں بالخصوص کے پی کے اور بلوچستان میں موجود ہیں پاکستان منزل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اب تک ملک کا 50 ہزار سکوائر میٹر میں قیمتی دھاتوں کا کھوج لگایا گیا ہے ان میں سے 4096 میوکیمیکل سبیدیمنٹ سیمپل اکٹھے کئے گئے ہیں ان میں سے 2187 دھاتوں میں سونے کے نمونے دریافت ہوئے ہیں۔پی ایم ڈی سی نے ان علاقوں سے سونے نکالنے کے لئے حکومت کو تجاویز دی تھیں لیکن حکمران یہ علاقے مختلف عالمی کمپنیوں کو CONCESSION ٹھیکے پر فراہم کر رہے ہیں پی ایم ڈی سی نے یہ بھی عزم ظاہر کیا ہے کہ لاکھڑا کے مقام پر کوئلے کے ذخائر کو نکالا جائے اور وہاں تھرمل پاور منصوبہ لگایا جائے تو ملک میں سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں مدد مل سکتی ہے لیکن حکومت نے یہ علاقہ سی پیک نجی کمپنی الفتح گروپ کو دے رکھی ہے جس سے کوئلہ نکالنے کی بجائے وہاں ترقیاتی کام بھی بند کر دیا ہے یہ علاقہ 8622 ایکڑ پر محیط ہے گروپ نے وہاں 450 میگاوا منصوبہ لگانے کا عہد کر رکھا ہے پی ایم ڈی سی نے اس علاقے سے کوئلہ نکالنے کے کام پر 25 کروڑ روپے خرچ کئے تھے ۔