عمران خان نے سعید انور کا نام ”میدا “رکھا ہوا تھا: وسیم اکرم کا انکشاف

Sep 26, 2016

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق بلے باز سعید انور کا نام ”میدا “رکھا ہوا تھا۔سعید انور جب نیا نیا ٹیم میںآیا تو وہ کبھی چلتا تھا کبھی نہیں چلتاتھا ۔اسی وجہ سے عمران نے ان کو نام میدا دیا ۔میرے اصرار پر عمران خان نے بتایا کہ ایک کلب کا کھلاڑی میدا جو کبھی لنچ سے پہلے سنچری بنا لیتا تھا‘کبھی چلتا تھا کبھی نہیں ‘لیکن سعید انور اب رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔

مزیدخبریں