سینٹ میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ق کے سعید مندوخیل نے پیش کی۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان بانی ایم کیو ایم کے میڈیا ہاؤس پر حملہ کرنے پر اکسانے کی مذمت کرتا ہے۔ ایوان بانی ایم کیو ایم کے خلاف ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ میڈیا ہاؤسز پر حملے اور امن و امان خراب کرنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے۔ ایوان بانی ایم کیو ایم کے کلمات اور نعروں کی مذمت کرتا ہے۔ متحدہ کے ارکان نے بھی بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔