کراچی (اسٹاف رپورٹر) سالڈ ویسٹ اتھارٹی کے قیام کے باوجود کراچی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قائم نہیں ہو سکے چار گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنوں کی تعمیرکا منصوبہ گزشتہ 23 سال سے التوا کا شکار ہے۔ بلدیہ کے سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم زمان نے گاربیج ٹرین چلانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ اس دوران کراچی میں کچرا کنڈیوں کی تعداد بڑھ کر بہت زیادہ ہو گئی ہے اور چین کی کمپنی نے ہر گلی کے نکڑ پر کوڑے کے ڈھیر لگا دئیے۔ اس سے پہلے شہر صاف ستھرا لگتا تھا اب ہر جگہ کوڑا اور ڈسٹ بن کے ڈھیر لگے ہیں جس کے بعد ماحولیاتی آلودگی بڑھ گئی ہے۔ پہلے کوڑا پڑا رہتا تھا اب سڑتا رہتا ہے جس کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن صفائی ستھرائی کے فنڈز خورد برد کر رہی ہے۔
گاربیج ٹرین چل سکی نہ اسٹیشن قائم ہو سکا
Sep 26, 2017