نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے: سعدرفیق

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور میاں نوازشریف کے درمیان عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، نوازشریف کا نظام عدل کے بارے میں بیان ہی مسلم لیگ نواز کا بیانیہ ہے، میاں نوازشریف کی وطن واپسی کا مقصد نظام عدل کو ایک اور موقع دینا ہے ، حسن اور حسین نواز کی نیب عدالتوں میں پیشی سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی نے محاذ آرائی سے بچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کی گرفتاری ایشو نہیں بلکہ اصل معاملہ وہ رویہ ہے جو جے آئی ٹی کی تشکیل سے نیب میں ریفرنس فائل کرنے تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ برتاگیا ہے۔ میاں نوازشریف کو احتساب عدالت کی جانب بھیجنے پر غیر جانبدار ذرائع بھی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ زیادتی ہوئی یا نا انصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے نہ زبان بند کریں گے ۔ نثار نے نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر گلے شکوے کئے بلکہ مفید مشورے دئیے۔نگران جج کی تعیناتی کی اس سے بیشتر کوئی مثال موجود نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...