محسن وال (نامہ نگار) میاں چنوں میں ڈاکو راج، دوران ڈکیتی مزاحمت پر معروف صنعت کار اور مسلم لیگ ن کے سابقہ کونسلر سابق وزیراعلی پنجاب غلام حیدر وائیںکے قریبی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، اطلاع کے باوجود پولیس تھانہ سٹی اور ڈی ایس پی میاں چنوں دو گھنٹے کی تاخیر سے ہنچے۔ معروف صنعت کار عطا محمد ڈوگر اپنے ڈیرے سے واپس آرہے تھے کہ ڈاکوئوں نے روک کر موٹر سائیکل، نقدی اور دو عدد قیمتی موبائل چھین لیا مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے اطلاع کے باوجود ڈی ایس پی میاں چنوں تنویر حسین بھٹی اور پولیس تھانہ سٹی موقع پر دو گھنٹے لیٹ پہنچی جس کی وجہ سے ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ نعش جائے وقوعہ پر دوگھنٹے پڑی رہی، شہر اور گردونواح میں آئے روز مسلح ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
میاں چنوں: غلام حیدر وائیں کے قریبی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق
Sep 26, 2017