گوادر ایسٹ ایکسپریس وے کی تعمیر پاکستان چین میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

گوادر (آئی این پی) پاکستان اور چین کے مابین گوادر ایسٹ بے ا یکسپریس وے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ، سمندر کنارے تعمیر ہونے والے 19کلومیٹر طویل سڑک ایکسپریس وے پر 17ارب روپے لاگت آئیگی، مفاہمتی یادداشت پر جی پی اے کی جانب سے چیئرمین گوادر بندرگاہ اور چائنہ سی سی سی کے چئرمین نے دستخط کئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین گوادرکے ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کے امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر پر دستخط ہو گئے۔ یاداشت پر پاکستان کی طرف سے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی اور چین کے ڈپٹی منسٹر برائے مواصلات چنگ بائوچنگ نے کیے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے بندرگاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال ، چینی وفد سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے سی پیک منصوبے کے تحت سمندر کنارے تعمیر ہونے والے 19کلومیٹر طویل سڑک ایکسپریس وے پر 17ارب روپے لاگت آئیگی۔ تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط ہونے سے ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی ہم چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...