پنجاب حکومت نے گیارہ افسروں کا تبادلہ کردیا

Sep 26, 2017

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے گیارہ افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق او ایس ڈی محمد شعیب اکبر کو سپیشل سیکرٹری ہوم، سی ای او انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ مجاہد شیر دل کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کواپریٹو بورڈ برائے لیکویڈیشن، پروگرام ڈائریکٹر پی آئی سی پی محکمہ لوکل گورنمنٹ قیصر سلیم کو ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں تعینات محمد عثمان کو گریڈ 19میں ترقی دیکر سیٹلمنٹ افسرلاہور، ایڈیشنل سکرٹری پبلک پراسیکیوٹر عبدالشکور کو ڈائریکٹر کریکلم اتھارٹی اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، محکمہ صحت میں تعینات ظہیر عباس کو گریڈ انیس میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن، او ایس ڈی محمد خالد منظور کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ساہیوال، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بارک اللہ خان کو اے ڈی سی جی ملتان اور ڈپٹی سیکرٹری (پرسانل) ایس اینڈ جی اے ڈی عمران اکرم چوہان کی خدمات پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمشن وحید عالم کے تبادلے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں