شریف برادران، رانا ثنا، مشتاق سکھیرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل درخواست گزار خرم نواز گنڈاپور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزم ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاون کا استغاثہ دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف، وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف، رانا ثنا اللہ اور مشتاق سکھیرا جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے قبل بیرون ملک جاسکتے ہیں۔ عدالت نوازشریف، وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف، رانا ثناء اللہ اور مشتاق سکھیرا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات صادر کرے۔اسلام آباد سے وقائع نگار کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے عوامی تحریک نے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اب اگر پاکستان سے گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے تک نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...