ہائیکورٹ کا فل بنچ جب کہے گا ماڈل ٹائون رپورٹ ایک گھنٹے میں عام کردینگے: رانا ثنا

Sep 26, 2017

لاہور+ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ جاری کرنے کے بارے میں کہا ہے کہ فل بنچ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد ہو گا۔ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا اور کریں گے۔ فل بنچ جب کہے گا رپورٹ ایک گھنٹے میں پبلک کر دیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے عمران کے مطالبے کو ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں سیاسی استحکام نہیں چاہتے۔ این اے 120 میں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونے والے اب نیا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ الیکشن 2018ء میں ہی ہونگے‘ مسلم لیگ (ن) فتح یاب ہوکر سول بالادستی کا خواب پورا کرے گی۔

مزیدخبریں