محرم الحرام : لاہور، جھنگ، گوجرانوالہ سمیت 22 اضلاع حساس قرار، پولیس کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(آئی این پی) محرم الحرام کے موقع پر پنجاب کے22اضلاع کو حساس قرار دیدیا ہے،اور 13اضلاع کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، محرم الحرام میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، فوج اور رینجرز کی بھی حساس مقامات پر تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ پیر کو محرم الحرام کے موقع پر پنجاب پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، پنجاب کے 22 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے،جبکہ12اضلاع کوبی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور، جھنگ، فیصل آباد،ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کو حساس اضلاع قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے موقع پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے،موبائل فون اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...