مصطفی کمال سے ملاقات، اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہئے، پیر پگاڑا

کراچی (خصوصی رپورٹر+ نیٹ نیوز) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر صدر الدین شاہ راشدی، پیر پگاڑا کی دعوت پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اور ان کے وفد کی ملاقات ہوئی‘ ملاقات میں پاکستان بالخصوص سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا عوام کے بدترین حال کو بہتر بنانے کیلئے رنگ و نسل کے فرق کے بغیر ہم اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور اس کیلئے سب کے پاس جائیں گے‘ سندھ میں دیہی اور شہری علاقوں کا فرق ختم کر کے پاکستان کے جھنڈے تلے سب کو متحد کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا مستقبل میں پاکستان کی سیاست میں پاک سرزمین پارٹی کا بڑا اور اہم کردار ہے‘ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے آئندہ انتخابات میں عوام موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر دے گی‘ سندھ میں حکمرانوں نے تباہی مچا دی ہے‘ ہماری سوچ اور منزل عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ نیٹ نیوز کے مطابق مصطفٰی کمال نے کہا فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اختلاف ہوں بھی تو دشمنی نہیں ہونی چاہئے، سیاست کی وجہ سے نہیں آیا، مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا مصطفٰی کمال کا ماضی میں اچھا ریکارڈ ہے، ہم مل کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ہم نے سندھ میں تفریق نہیں ڈالی۔ پی ایس پی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پیر صدر الدین راشدی نے کہا اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہئے۔ مستقبل میں ہم لوگ ساتھ ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...