ٹرمپ سے نفرت، سیاہ فام فٹبالرز کا پھر ترانے کے احترام میں کھڑا ہونے سے انکار

Sep 26, 2017

واشنگٹن (این این آئی)امریکی قومی ترانے کے احترام پر کھڑے ہونے سے انکارپر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیاہ فام کھلاڑیوں میں تنازع شدت اختیار کرگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر سیاہ فام کھلاڑیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد فٹبال کے سٹارز سیاہ فام کھلاڑیوں نے لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے قبل گھٹنوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل ایک تقریب سے خطاب کے دوران سیاہ فام فٹ بائولرز پر خوب برسے اور ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے والے پلیئرز کیخلاف نا زیبا الفاظ استعمال کیے۔ٹرمپ کے اس بیان سے سیاہ فام نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کے جذبات بھڑک اٹھے جس کے بعد کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے دوران ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کر بھرپور احتجاج کیا۔امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں کہا کہ قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو فوری طور پر یا تو نکال دیا جائے یا انہیں معطل کردینا چاہیے۔باسکٹ بال سٹار سٹیفن کوری نے امریکی صدر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔ترجمان وینزویلین وزارت خارجہ نے کہا اقدام نفسیاتی دہشت گردی ہے۔

مزیدخبریں