اسلام آباد:نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے جماعتی آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا دوبارہ صدر بنانے کے لئے پارٹی کے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ اس سلسلے میں آئینی ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت جنرل پرویز مشرف دور میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس شرط پر رجسٹرڈ کیا گیا کہ وہ اپنے آئین میں یہ بات شامل کریں کہ وہی شخص اس کا عہدیدار بن سکتا ہے جو پارلیمنٹ کا رکن بننے کا اہل ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کے آئین کی شق نمبر 120 سی میں ترمیم کی جائے گی جس کے بعد میاں نواز شریف پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب ہو سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن