ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن ، الیکشن کمشن نے وزارت داخلہ سے 11اکتوبر تک حتمی جواب مانگ لیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) الیکشن کمشن نے ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے معاملے پر وزارت داخلہ سے 11اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے مقررہ تاریخ تک جواب نہ آنے کی صورت میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔سوموار کے روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے جماعت الدعوہ کی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل راجہ عبدالرحمن ایڈوکیٹ نے الیکشن کمشن کو بتایا کہ ہم نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے تمام کوائف پورے کر لئے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اس سلسلے میں وفاق کو خط ارسال کیا ہے اس کا جواب آنے دیں پھر دیگر معاملات دیکھیں دے جس پردرخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ وفاق اس خط کا جواب نہیں دے گا اور وہ اس میں مذید تاخیری حربے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمشن سے فیصلہ چاہیے اگرچہ وہ فیصلہ ہمارے خلاف ہی کیوں نہ ہو جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزارت داخلہ کو ملی مسلم لیگ کے حوالے سے 11اکتو بر تک حتمی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن