سلمان، کامران، آصف ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کیلئے پرامید

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ، کامران اکمل اور فاسٹ باولر محمد آصف پ±ر عزم ہین کہ دومیسٹک کرکٹ میں اپنی پرفارمنس سے ایک بار پھر قومی ٹیم مین جگہ بنانے مین کامیاب ہوجائیں گے۔قائد اعظم ٹرافی کے میچز کا آغاز منگل سے لاہور میں ہو رہا ہے ایل سی سی اے گراونڈ میں لاہور وائٹ اور پی ٹی وی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ قذافی سٹیڈیم میں لاہور بلیو اور دفاعی چیمپئن واپڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی واپدا ٹیم کے کپتان سلمان بٹ اور وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کی جیت کے لیے کھیلیں گے اور ان کا ہدف اچھی پرفارمنس دیکر ٹیم میں واپس آنا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مکمل فٹ اور فارم میں ہیں کوشش کرینگے کہ اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر چیمپیئن بنائیں۔واپڈا ٹیم کے محمد آصف کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ڈیوک کا گیند استعمال کیا جارہا ہے لیکن یہ اصل ڈیوک کا بال نہیں بلکہ اس سے ہلکی کوالٹی کا بال ہے لیکن اس کے باوجود یہ پاکستانی بال سے زیادہ بہتر ہے۔

ای پیپر دی نیشن