راوالپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔ عوام ڈینگی کے خاتمے کےلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔پیر کو اپنے علاقے کی خواتین سے ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کےلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور عوام الناس میں ڈینگی کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے جس کی نگرانی ذاتی طور پر خادم اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کسی بھی ایسی آفت سے نمٹنے کےلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کابڑا عمل دخل ہوتا ہے اس لیے عوام ڈینگی کے خاتمے کےلئے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھے اس کے ساتھ ساتھ گھر، گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ دروازوں، کھڑکیوںکو پردوں اور جالیوں سے ڈھاپنئے۔ گھر پر موجود گملوں اور کیاریوں کو ایک دن وقفہ کرکے پانی لگائیں مچھر دانیوں اور مچھر مار سپرے کا استعمال کریں۔ تاکہ ڈینگی سے بچا جاسکے۔ کیونکہ ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔
حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کےلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے، لبنٰی ریحان پیرزادہ
Sep 26, 2017