پی ایس او کے تحت ڈیلرز کانفرنس کا انعقاد‘ کمپنی کی ترقی کیلئے مستقبل کے پُرجوش منصوبوں پر تبادلہ خیال

Sep 26, 2017

لاہور (پ ر) پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے تحت لاہور میں بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ عمران الحق نے پی ایس او کے بزنس پارٹنرز سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں فیصل آباد‘ ساہیوال‘ گوجرانوالہ اور
لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پی ایس او کے ڈیلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایس او کے اعلیٰ انتظامی عہدیداران نے پی ایس او کے کاروبار کی ترقی کیلئے اختیار کی جانے والی پُرجوش حکمت عملی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے 3489 ریٹیل آﺅٹ لیٹس ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او شیخ عمران الحق نے کہا کہ ”کمپنی کی ترقی کیلئے بزنس پارٹنرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔“

مزیدخبریں