اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کا ایک اہم اجلاس مرکزی کنونیرسیدشجاعت علی بخاری کی زیرصدارت منعقدہواجس میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔کمیٹی کےایڈیشنل سیکرٹری بوعلی مہدی نے اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایام عزاء کے عزت و احترام کے پیش نظر اور قوم و ملک کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے عزاداروں کی سہولت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت وبلتستان میں محرم الحرام کے موقع پر عزاداروں کی سہولت کیلئے کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں جو8ربیع الاول تک کام کرتے رہیں گے۔ ٹی این ایف جے کی مرکزی محرم کمیٹی (عزاداری سیل) کا کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔انہوں نے عزاداروں سے کہا کہ وہ کسی بھی ممکنہ مسئلہ کے حل کیلئے فون( 051-4410180,4570699,0334-5765679, 0345-5291412 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔اجلاس میں علامہ بشارت حسین امامی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،علامہ سید حسین مقدسی پنجاب ،علامہ وقار حسن تقوی سندھ،مولاناملک اجلال حیدرالحیدری خیبر پختونخوا ،سردارطارق احمد جعفری بلوچستان،ساجدحسین کاظمی آزاد کشمیراورعلامہ ابوالحسین کاظمی الموسوی گلگت بلتستان کی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینر مقررکیے گئے ۔جبکہ بیرونی ممالک میں امریکہ طاہری شاہ ، عامرکاظمی، تسنیم عباس ،کرار حیدر نقوی،چوہدری عباس،ملک سلمان حیدری ،انگلینڈڈاکٹرایس زیڈ نقوی،حیدرعباس زیدی ،سیدساجدحسین شاہ ،مجتبیٰ کاظمی ، غضنفرمیر،فواد علی ،اسحاق شاہ، سید منور کاظمی، فرانس رحمت علی شاہ ،اٹلی سیدمحمدعلی نقوی ، جرارحیدرکاظمی ،، قطر سید مصور نقوی ،جرمنی الطاف حسین ،شجاع حیدر زیدی،ناروے محمد شریف،فن لینڈ محمد جاویداسٹریلیا، محسن علی ،ارشادسعید،مہدی عسکری کوٹی این ایف جے کی محرم کمیٹی کے نمائندے ہونگے جن کے کوائف ٹی این ایف جے کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔شجاعت علی بخاری نے عزاداران حسین ؑ سے اپیل کی کہ وہ قائدملت جعفریہ آغا حامدعلی شاہ موسوی اعلان کردہ ضابطہ عزاداری پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کریں اور فرزندِ رسول ؐ کی لازوال اور انمول قربانی کو اُجاگر کرتے ہوئے عزاداری کو ہر شے پر ترجیح دیں۔
عزاداروں کی سہولت کیلئے تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ نے کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے
Sep 26, 2017