نوازشریف کی واپسی سے شیخ رشید‘ عمران خان کی سیاسی دکانداری ماند پڑ گئی

Sep 26, 2017

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) میاں نواز شریف کی واپسی سے شیخ رشید ، عمران خان اور پیپلز پارٹی کی سیاسی دکانداری ماند پڑ گئی ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے سیاسی مخالفین کو پہنچنے والا صدمہ 2018ء کے الیکشن رہے گا اور ان کا اقتدار پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہو پائے گا۔ پاکستان کے عوام میاں نواز شریف کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات اکمل مرزا نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت الیکشن کی بات کرنیوالے سمجھ بیٹھے تھے کہ شائد نواز شریف اور ان کا خاندان کبھی واپس نہیں آئے گا۔ اکمل مرزا نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی امیدیں لگائے سیاسی بونے پہلے کی طرح آئندہ بھی مایوس ہوں گے۔ الیکشن جب بھی ہوئے جیت مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی ہو گی۔ نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر بغلیں بجانے والے آئندہ عام انتخابات کے نتائج دیکھ کر منہ چھپاتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کے عوام عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔

مزیدخبریں