سررو بھٹی کوپولیس منظر عام پر لے آئی مقدمے کے اندراج کے بعد جیل روانہ

Sep 26, 2017

کنری(نامہ نگار) چار وز قبل غائب کئے جانے والے مسجد کے پیش امام کو پولیس منظر عام پر لے آئی۔تفصیلات کے مطابق چار روز قبل بھٹی کالونی کنری میں واقع سنہری مسجد کے پیش امام مولانا محمد سرو بھٹی کو نامعلوم افراد ان کو سفید رنگ کی کار میں بٹھاکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے مگر ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا کہ ان کو کس ادارے کے افراد نے اٹھایا ہے اور کہاں رکھا ہے تاہم پولیس چار روز بعد ان کو منظر عام پر لے آئی جبکہ کنری تھانے پر ان کے خلاف برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام کے تحت مقدمے کا اندراج کرکے ان کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولس نے گرفتار پیش امام کو سول کورٹ کنری میں پیش کیا تاہم عدالت نے ان کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل عمر کوٹ بھیجنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں