10 ارب ہرجانے کیلئے شہباز شریف کا دعویٰ عمران کو 9 اکتوبر تک جواب کا آخری موقع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی سول عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران کی جانب سے بابر اعوان نے وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے۔ عدالت نے عمران خان کو 9 اکتوبر تک جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیدیا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کے مقدمہ کو بھی دیگر مقدمات کی طرح سنا جائے۔ ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت لاہور کی سول عدالت کے جج اظفر سلطان نے کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہباز شریف کی جانب سے دس ارب روپے کی پیشکش کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا اور سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے شہباز شریف کی کردار کشی کی۔ شہباز شریف کی کردار کشی کرنے پر عدالت عمران کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔ عمران نے گزشتہ روز بھی جواب داخل نہیں کرایا۔

ای پیپر دی نیشن