لاہور (نامہ نگار) قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں اےک رکشے سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ نامعلوم افراد قتل کے بعد نعش کو پلاسٹک کے بیگ میں بند کرکے چوری کے رکشے میں ڈال کر ٹاﺅن شپ میں ایک گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع پر پولےس نے موقع پر پہنچ کردےکھا تو اےک رکشے مےں پلاسٹک کے بےگ میں 25سالہ نامعلوم شخص کی ہاتھ پاو¿ں بندھی نعش پڑی تھی۔ انوےسٹی گیشن پولےس کے مطابق جس رکشہ سے نعش برآمد ہوئی ہے، وہ دو روز قبل نواں کوٹ کے علاقے سے چوری کیا گیا تھا۔
نامعلوم افراد نوجوان کو قتل کرکے نعش رکشے میں چھوڑ کر فرار
Sep 26, 2017