حضرو(نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین الائیڈ ہومیو پیتھک ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹرمحمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ ہم سوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے ساتھ ملکرڈاکٹرمحمد زبیرقریشی کی قیادت میں ڈاکٹرزکے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔مخلص قیادت کے فقدان کی وجہ سے آج پاکستان میں ہومیوپیتھی زوال کا شکار ہے ملک بھر میں ایک بھی سرکاری ہومیوپیتھک کالج کا نہ ہونا المیہ ہے ۔